ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سی وی سی کی تقرری کو منسوخ کرنے سے سپریم کورٹ کا انکار

سی وی سی کی تقرری کو منسوخ کرنے سے سپریم کورٹ کا انکار

Tue, 03 Jul 2018 11:48:07    S.O. News Service

نئی دہلی،3؍جولائی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سپریم کورٹ نے چیف ویجی لنس کمشنر اور ویجی لنس کمشنر کی تقرریوں کو منسوخ کرنے سے آج انکار کردیا۔عدالت عظمی نے یہ کہتے ہوئے عرضی مسترد کردی کہ اس میں اسے کوئی بنیاد نہیں دکھائی دیتی ہے جس سے انہیں منسوخ کیا جاسکے۔

غیر سرکاری تنظیم کامن کاز او رسنیٹر فار انٹیگریٹی اینڈ گورننس نے عرضی دائر کی تھی۔ عدالت کو اس معاملے میں فیصلہ سنانا تھا کہ سی وی سی اور ویجی لنس کمشنروں کے عہدوں پر تقرر کئے جانے والا شخص بے داغ امیج کے معیار کو پورا کرتا ہے یا نہیں۔کامن کازنے سی وی سی کے وی چودھری اور ویجی کنس کمشنر وی سی ٹی ایم بھسین کی تقرری کو چیلنج کیا تھا اور کہا تھا کہ یہ تقرری غیر قانونی ہے۔ معاملے کی سماعت کے دوران عدالت عظمی نے کہا تھا کہ وہ سیاسی امتیازی سلوک کے پہلو پر غور نہیں کرے گا لیکن صرف اس بات کی جانچ کرے گا کہ سی وی سی اور ویجی لنس کمشنروں کے عہدوں پر جن لوگوں کی تقرری ہوئی ہے وہ بے داغ امیج کے پیمانے پر پورا اترتے ہیں یا نہیں۔

عدالت عظمی نے 2015 میں دائر ایک عرضی کی سماعت کی تھی جس میں سی وی سی کے وی چودھری اور ویجی لنس کمشرٹی ایم بھیسن کی تقرری پر یہ الزام لگاتے ہوئے چیلنج کیا گیا تھ اکہ ان کا ریکارڈ صاف نہیں ہے اور ان کی تقرری کے دوران شفافیت نہیں برتی گئی۔ سال2013 میں ان کے خلاف الزامات پر سی وی سی نے بھی جانچ کی تھی۔ مسٹر چودھری کو سی وی سی کے عہدہ پر 6جون 2015کو جب کہ بھیسن کو 11جون 2015 کو تقرری کی گئی تھی۔


Share: